پنجاب کابینہ نے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی منظوری دیدی،فیاض الحسن چوہان
لاہور:پنجاب کابینہ نے 33 ویں اجلاس میں تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اطلاعت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اس ایکٹ کے نفاذ سے توہین آمیز یا گستاخانہ مواد کا مکمل طور پر تدارک ممکن ہوسکے گا۔ ایسی کتب یا کوئی مواد جو حضرت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ، خلفا راشدین، امہات المومنین اور اہل بیت اطہار کے خلاف ہو، کی اشاعت پر مکمل پابندی ہوگی۔ ملک میں فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی کی روک تھام کیلئے آج تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔ تحفظ ناموس رسالت کیلئے یہ ایکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر کسی بھی پاک ہستی کی ناموس کے حوالے سے گستاخانہ مواد اشاعت یا ڈسٹریبیوشن میں نہیں جا سکے گا۔محکمہ اطلاعت و ثقافت کتب کی رجسٹریشن اور ریگولیشن کے حوالے سے انتظامی امور کی انجام دہی یقینی بنائے گا