اہم قانون سازی:عید سے قبل پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد:حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا ہے،اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس عید سے پہلے بلائے جانیکا امکان ہے،ذرائع کے مطابق سات بل قومی اسمبلی سے منظور ہوئے، تاحال سینٹ سے منظور نہیں ہوسکے، تمام بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے،پاکستان میڈیکل کمیشن اور پاکستان میڈیکل ٹریبونل بل پیش ہو گا،سلام آباد ہائیکورٹ ججوں میں اضافہ کا بل پاس کرایا جائے گاایف اے ٹی ایف قوانین سے متعلق بل بھی پاس کرائے جائیں گے، جبکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق مشیرپارلیمانی امورڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ گڈ گورنس کے لیے گڈ لا میکنگ ضروری ہے،عوامی مفاد کے قوانین بنانا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے ، وزیر اعظم سے جوڈیشل اور لا ریفارمز پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ۔دونوں ہائوسز میں اس عمل کا آغاز کریں گے ۔