Official Web

میراکی الحمراآرٹس کونسل کوفنڈزکی درخواست

247
Spread the love

لاہور:اداکارہ میرا نے مستحق فنکاروں کےلیے قائم سپورٹ فنڈ حاصل کرنے کے لیے الحمرا آرٹس کونسل کو درخواست دیدی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے میں رہتی ہوں، سات افراد زیر کفالت ہیں، عمر 42 سال اور تجربہ 25 سال ہے۔طرح طرح کی خبروں کے بعد اداکارہ میرا اب ’مالی مشکلات‘ میں بھی گھر گئی ہیں، انہوں نے مالی امداد کے لیے پنجاب آرٹس کونسل میں درخواست جمع کرادی ہے اور امداد کی فوری اپیل بھی کی ہے۔ میرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل کے امدادی فارم پر ڈی ایچ اے میں اپنا گھر اور خاندان کے سات افراد ظاہر کیے ہیں جو ان کے زیر کفالت ہیں۔میر ا نے مزید انکشاف کیا ہے کہ امدادی فارم میں انہوں نے اپنی عمر 42 سال اور تجربہ 25 سال ظاہر کیا ہے۔الحمرا آرٹس کونسل ہر ماہ ضرورت مند فنکاروں کو سپورٹ فنڈ سے 5 ہزار روپے امداد فراہم کرتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل نامور اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ان دنوں شدید مالی بحران کا شکا ر ہیں۔