Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

زبردستی اٹھائے گئے سینئرصحافی مطیع اللہ جان رات گئےفتح جنگ سے گھرواپس پہنچ گئے

صحافیوں کی واقعہ کی شدید مذمت ،قومی اسمبلی سے واک آئوٹ

350
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر سے دن دیہاڑے سینئر صحافی مطیع اللہ کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد زبردستی اٹھا کر لے گئے۔رات گئے فتح جنگ سے گھر واپس پہنچ گئےوکلاو صحافی تنظیموں کی جانب سے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے جبکہ حکومت نے پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیاتھا۔عدالت عالیہ نے سیکرٹری داخلہ،چیف کمشنر اور آئی جی کو آج طلب کرلیا۔دوسری جانب عدالت عظمی نے بھی مغوی کوآج صبح طلب کر رکھا ہے۔معلومات کے مطابق سینئر صحافی مطیع اللہ جان اپنی زوجہ کو سکول سے لینے کیلئے سیکٹر جی سکس پہنچے تواس دوران دو نامعلوم گاڑیاں اور ایک پولیس وین جنہوں نے یونیفارم بھی زیب تن کر رکھے تھے،نے مغوی صحافی کو زبردستی گاڑی سے اتارا اور اپنے ساتھ بٹھا کر لے گئے۔ان کے بھائی شاہد اکبر عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے فوری رجوع کرکے درخواست دائر کی کہ ان کے بھائی کو نامعلوم افراد نے اغواکرلیا ہجس کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کو حکم دیا کہ خصوصی نمائندہ کے ذریعے سیکرٹری داخلہ،چیف کمشنر اور آئی جی کو نوٹسز بھیجے جائیں تاکہ وہ آج عدالت پیش ہوں۔دوسری جانب پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی تنظیموں آر آئی یو جے،پی ایف یو جے اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے معاملہ اٹھایا تو انہوں نے مبینہ طور پر مذکورہ صحافی کو اغواقرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اس سلسلہ میں فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ادھرسینئر صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کے خلاف اپوزیشن کا قومی اسمبلی جبکہ پریس گیلری سے صحافیوں نے واک آوٹ کیا،وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے وزارت داخلہ سے مطیع اللہ جان سے متعلق جلد معلومات ایوان میں سامنے لانے کی یقین دہانی کرادی۔بعدازاں مطیع اللہ جان رات گئے فتح  جنگ سے گھرواپس پہنچ گئے۔