Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کورونامریضوں میں بتدریج کمی،مزید38 اموات

244
Spread the love

اسلام آباد:حفاظتی تدابیر سے صورتحال بہتر ہونے لگی ، اموات میں بتدریج کمی آنے لگی۔ کورونا مزید 38 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 677 ہوگئی۔ پاکستان میں مہلک وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 428 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 90 ہزار 816، سندھ میں ایک لاکھ 14 ہزار 104، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 523، بلوچستان میں 11 ہزار 469، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 878، اسلام آباد میں 14 ہزار 701 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے۔