Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 6 اگست کو طلب،8نکاتی ایجنڈے پرغورہوگا

169
Spread the love

اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 6اگست کو طلب کرلیاگیالوئر پورشن چشمہ کنال کا کنٹرول پنجاب کو دینے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ کورونا وائرس کے خلاف قومی سطح کی حکمت عملی زیر غور آئے گی۔ معدنیات کے 1948 ایکٹ میں ترمیم ایجنڈے میں شامل ،صوبوں میں پانی کے مسلے پر گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ 2017-18 کی مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔مشترکہ مفادات کونسل 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔چاروں وزرائے اعلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔