Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کولمبیاکاہیلی کاپٹرگرکرتباہ،فوجی 9ہلاک

282
Spread the love

بگوٹا: کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 9 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے جنوب مشرقی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک ہوگئے، فوجی ہیلی کاپٹر گوریلاز کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ہیلی کاپٹر میں 17 اہلکار سوار تھے جس میں سے 9 کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے تاہم باقی افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر کو گوریلاز کی طرف سے مار گرانے کی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں تاہم حکومت کی جانب سے اس سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا۔