اداکارہ سائرہ کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ سامنے آگئی
کراچی :ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی شادی کو خاص بنانے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کےتمام حسین لمحات کو ایک ساتھ دکھایا ہے، ویڈیو کے ساتھ ہی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میں خود کو اپنی شادی کے تمام لمحات آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے سے نہیں روک سکی، آپ سب لوگوں نے میری شادی کو اور بھی خاص بنایا۔ ‘