Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

راولپنڈی،بیوی کیاساتھ ملکرماں پرتشدد کرنیوالابیٹا گرفتار

221
Spread the love

راولپنڈی:تھانہ صادق آباد کے علاقے میں اہلیہ کے ساتھ مل کر بیٹے نے ماں اور بہن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔ویڈیو وائرل ہونے پرریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ کروادیا۔پولیس حکام کے مطابق صادق آباد کے علاقے ڈھوک علی اکبر کری روڈ کی رہائشی  مسماتہ گلنار بی بی کا بیٹا  ارسلان اور بہو بسمہ جو والدین سے الگ رہتے ہیں والدین سے ملنے کے لیے انکے گھر آئے جہاں ارسلان کی ہمشیرہ اور اسکی اہلیہ کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ گئی اور جھگڑا شروع ہوگیا۔اس دوران بیٹا ارسلان بھی درمیان میں کود پڑا اور اہلیہ کے ساتھ مل کر والدہ گلنار بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ گھر میں کسی فرد نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک اور سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے نوٹس لیکر پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔پولیس نے بتایا کہ عدالت نے ملزمان کو 06 اگست تک گرفتار نہ کرنے اور مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ علاوہ ازیں ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنے اس بدترین فعل پر اللہ تعالی اور والدہ سے معافی مانگ رہا ہے۔