Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزیراعظم کی وفاقی وزراکواسٹیک ہولڈرزکےمسائل سننے کیلئےملاقاتوں کی ہدایت

2,924
Spread the love

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کواسٹیک ہولڈرزکی تجاویزومسائل سننے کیلئے ملاقاتوں کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزکے صدر، کراچی، لاہور، خبرپختونخوا، کوئٹہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، ملتان، سرگودھا، گوادر، اسلام آباد اور راولپنڈی کے چیمبرز کے صدوراورنائب صدورنے شرکت کی۔ وفاقی وزرا حماد اظہر، خسرو بختیار، مشیرِعبدالرزاق داد، معاون خصوصی شہباز گِل، گورنر اسٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے۔تمام بڑے چیمبرزآف کامرس کا حکومت کی کاروباردوست پالیسیوں اوراقدامات پراعتماد کا اظہارکیا۔ وشرکا نیتقریبا 4 فی صد جی ڈی پی گروتھ، بڑی پیمانے کی پیداوار میں 15 فی صد تک اضافے کو سراہا اورٹیکس ریونیو اور برآمدات و بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں اضافے پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری ٹیکس دینے کیلئے تیار ہے، اصلاحات کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔وزیراعظم نے ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے صنعتی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کے نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات جاری ہیں۔