Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

منفی پراپیگنڈے سے فارماانڈسٹری کوبدنام نہ کیاجائے:صدراسلام آبادچیمبر

عوام کو معیاری لائف سیونگ ادویات فراہم کررہے ہیں، ناصر قریشی

317
Spread the love

اسلام آباد: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسلام آبادکے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے مطابق ہر سال ادویات کی قیمتوں کو کنزیومر پرائس انڈیکس اور فراط زر کے تناسب سے بڑھانے کی اجازت ہے جبکہ فارما انڈسٹری نے کوونا وائرس بحران کے دوران ادویات کی دستیابی میں کوئی کمی نہیں آنے دی لیکن اس انڈسٹری کو منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے بدنام کیا جا رہا ہے جو کہ اس صنعت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتاہے لہذا ایسا پروپیگنڈہ کرنے سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے جس سے پاکستان کی فارما انڈسٹری مشکلات کا شکار ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد فارماسوٹیکل انڈسٹری کے صدر ناصر قریشی سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسلام آباد فارماسوٹیکل انڈسٹری کے صدر ناصر قریشی نے کہا کہ فارما صنعت عوام کو معیاری لائف سیونگ ادویات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس بحران کے دوران فارما انڈسٹری نے گراں قدر خدمات انجام دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت ایک ہنگامی صورتحال سے گزر رہا ہے لہذا اس ان حالات میں فارما انڈسٹری کے خلاف منفی پروپیگنڈہ سے اس صنعت کو نقصان پہنچے گا جس سے ہماری معیشت بھی متاثر ہو گی۔ لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی اس اہم صنعت کو نقصان سے بچانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ اس کے خلاف غیر ضروری منفی پراپیگنڈہ کرنے سے اجتناب کیا جائے۔