وفاقی پولیس کی کارروائیاں:7اشتہاریوں سمیت 16ملزم گرفتار
اسلام آباد :وفاقی پو لیس نے جرائم پیشہ عناصراور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ، سات اشتہا ری مجرمان سمیت16جر ائم پیشہ عنا صر کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے مسروقہ مو ٹرسائیکل،بھاری مقدار میںچرس،شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ، مزید تفتیش جا ری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی آ پر یشز وقار الدین سید کی ہد ایا ت پر وفا قی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران سما ج دشمن عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران 24ملزما ن کو گرفتار کر لیا مارگلہ پولیس نے ملزم عامر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10لیٹر شراب بر آمد کرلی، ترنو ل پولیس نے ملزم اکر ام اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1200گر ام چرس بر آمد کرلی، انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم فیصل کو گرفتار کر کے 2005گر ام چرس بر آمد کرلی ، اسلام آ باد پولیس کے ہو می سائیڈ یو نٹ نے تھا نہ انڈسٹر یل کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کوگرفتارکر آ لہ قتل پسٹل 30بور برآمد کر لیا ،ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈجسما نی حاصل کر لیا گیا ، مزید تفتیش جا ری ہے۔