Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

راولپنڈی :پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،دوسرافرار

269
Spread the love

راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوئوں کی پولیس پر فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ،کٹاریاں کے علاقہ میں ڈولفن سکواڈ نے موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزمان نے تلاش کے دوران پولیس پارٹی پر دوبارہ فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی ڈاکو فرار ہو گیا۔پولیس زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت حمزہ علی کے نام سے ہوئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس زخمی ڈاکو سے ، چھینی گئی رقم ، پسٹل اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا، زخمی ڈاکو اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر صادق آباد نیو ٹاون کے علاقے میں روزانہ 4/5وارداتیں کرتا تھا۔فرار ڈاکو کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔