Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسلام آباد سی ڈی ہسپتال کے دوڈاکٹروں کی لڑائی،ایک کیخلاف مقدمہ

370
Spread the love

ااسلام آباد :وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے ہسپتال میں کروناوائرس کیخلاف مددگار ثابت ہونے والے انجکشن کے ڈاکٹر کے نسخہ کی چٹ پر دستخط کرانے کے معاملہ میں دو ڈاکٹروں کی لڑائی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ایما پر ایک ڈاکٹر کیخلاف ڈکیتی کی کوشش کے الزام میں تھانہ آبپارہ پولیس سے ملی بھگت کرکے مقدمہ درج کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ارشاد علی نے آبپارہ پولیس سے مبینہ ملی بھگت کرکے مقدمہ درج کرا ڈالاہے کہ وہ سی ڈی اے ہسپتال میں سرکاری ڈیوٹی پر تھا کہ ڈاکٹر جہانگیر خان کروناوائرس کے انجکشن کی چٹ پر دستخط کرانے کیلئے آیا جس جے قواعد پورے نہ ہونے کی وجہ سے میں نے انکار کردیا ۔ اس پر مذکورہ ڈاکٹر نے مجھے اور کیپیٹل ہسپتال کے ای ڈی کو دھمکیاں دیں۔ای ڈی کا موبائل چھیننے کی کوشش بھی کی گئی جس پر پولیس نے بغیر کسی ابتدائی انکوائری اور جائے وقوعہ کے معائنہ کے مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں ۔ اس پر ایس ایچ او تھانہ آبپارہ سے رابطہ نہ ہوسکا۔