شاہدخاقان عباسی کی شہبازشریف کےاستعفےکےمتعلق خبروں کی تردید
لاہور: مسلم لیگ(ن)کے سینئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے صدر شہباز شریف کے استعفے کے خبروں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق ٹی وی سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف استعفی نہیں دے رہے اور نہ ہی پارٹی میں کوئی اختلاف ہے ان کے پارٹی چھوڑنے والی سب خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ۔