اسلام آباد:دوستی سے انکارپردوافراد کابیوٹی پارلرمیں گھس کرلڑکیوں پرتشدد
اسلام آباد :تھانہ گولڑہ کی حدود ای الیون فور میں بیوٹی پارلر کی لڑکیوں کے دوستی سے انکار پر دو افراد نے پارلر میں گھس کر لڑکیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس کے مطابق لیلی خان نے بتایا کہ ہمارا ای الیون فور میں بیوٹی پارلر ہے ۔عمیر اور عاصم نے ہم سے بدتمیزی کی اور کئی بار دوستی کرنے کی پیشکش کی جس پر انہیں بتایا کہ وہ ایسی لڑکی نہیں گو کہ وہ بیوٹی پارلر چلاتی ہیں مگر حق حلال کی روزی کی خاطر مزدوری کرتی ہیں جس پر وہ دونوں انکے بیوٹی پارلر میں گھسے ، اسے اور اسکے ساتھ کام کرنے والی لڑکی کومارا پیٹا، بدتمیزی کی اور قتل کی دھمکیاں دیں جس ہر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔