Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزیر خارجہ شاہ محمود کو یواے ای ہم منصب کافون،کوروناصورتحال پرگفتگو

377
Spread the love

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید بن سلطان آل نہیان نے ٹیلی فون کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شیخ عبداللہ بن زاید بن سلطان آل نہیان کا مزاج پرسی، صحت یابی کے لئے نیک تمناوں اور دعاوں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب کو پاکستان میں کورونا وبا کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات بالخصوص مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاون کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وبا کے پھیلائو میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے ۔ یو۔اے۔ای وزیر خارجہ نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔