Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

صدرعلوی کااین سی اوسی کا دورہ ،کورونا کی صورتحال پربریفنگ

عیدالاضحی اور محرم پر بھی احتیاطی تدابیر اختیارکی جائے،صدرہدایت

301
Spread the love

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی کی صدارت میں این سی او سی کا اجلاس ہواصدر کو این سی او سی کے کردار اور وبا کے خاتمے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیر اسد عمر اور ڈی جی آپریشن میجر جنرل آصف محمود گورایہ نے دی، صحت نظام کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات ،سپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے بیڈز کی فراہمی،ادویات اور آلات پر بھی بریفنگ دی گئی۔عارف علوی نے کورونا وبا کے خاتمے کے لیے این سی او سی کے اقدامات کو سراہاصدر مملکت کی تمام صوبوں کو عیدلاضحی پر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ محرم الحرام کے دوران بھی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وبا کی روک تھام کے لیے گائڈ لائنز پر بھی آگاہی مہم چلائی جائے،علاوہ ازیںصدر علوی پنجگور میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہلخانہ سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی ،صدر مملکت نے نائب صوبیدار محمد غفار، حوالدار ناصر محمود کے اہلخانہ، سپاہی عمر فاروق، سپاہی اویس منیر، سپاہی محمد ضیا کے ورثا سے بھی گفتگو کی ، صدر عارف علوی صدر مملکت کی شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا ۔