Official Web

سعودی عرب کی ایک غارسےانسانوں اورجانوروں کی ہزاروں ہڈیاں دریافت

1,775
Spread the love

ریاض: سعودی عرب کےایک غارسےانسانوں اورجانوروں کی ہزاروں باقیات دریافت ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک غار سےانسانوں اورجانوروں کی ہزاروں ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں،دریافت شدہ باقیات میں گھوڑوں، اونٹ، چوہوں اور انسانوں کی ہڈیاں بھی شامل ہیں۔سائنس دانوں کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ دریافت ہونےوالی ہڈیاں ام جرسان میں واقع ڈیڑھ کلومیٹر طویل سرنگ سے دریافت ہوئی ہیں، ہڈیوں کو غار میں بڑی خوب صورتی سے محفوظ کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ سرنگ سعودی مملکت میں حرات کیبار لاوا فیلڈ میں واقع ہے، سائنسدان اسٹیوی اسٹیوارٹ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس تحقیق میں دریافت شدہ باقیات، ہڈیوں کی اقسام،ان کے تعدد اور مقامات کے مطالعے کی بنیاد پریہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہڈیوں کو گوشت خور دھاری دار لگڑبھگے گزشتہ 7 ہزار سال کے دوران جمع کرتے رہے ہیں، یہ جانور ہڈیوں کو جمع کرنے کا شوقین ہوتا ہے،وہ انھیں دوردراز جگہوں سے لاکرغاروں میں جمع کرتا رہتا ہے تاکہ انھیں بعد میں استعمال میں لاسکے اور نوعمرلگڑبھگوں کو خوراک کے طور پر دے سکے یا انھیں ذخیرہ کرسکے۔