Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ہوٹلزایسوسی ایشن کا پریس کلب کے باہر مظاہرے کااعلان

تمام کاروبارزندگی کھلنے کے باوجودہوٹلزبندہیں،حبیب اللہ زاہد

351
Spread the love

اسلام آباد :ہوٹلز ایسوسی ایشن کی مختلف تنظیموں نے اعلان کیا کہ صبح چار بجے پریس کلب میں ہمارا عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ہوگا ہمارا ریستوران مالک کو اتنا نقصان نہیں جتنا ہمارے لاکھوں ویٹرز اور ہماری انڈسٹری کے ساتھ جڑے اسٹاف کا ہے بلکہ لاکھوں فیملیز کا نقصان ہورہا ہے اس سلسلے میں حبیبِ اللہ زاہد نے ایک بیان میں کہا ھے کہ ان کے ساتھ ظلم و زیادتی ہورہی ہے۔ اس کے خلاف ھم آج ایک بجے پشاورسے جلوس کی شکل میں گاڑیوں کی ریلی کی شکل میں میں پشاور سے نکلیں گے میں خوداس کی قیادت کروں گا اور اسلام آباد میں پاکستان کیٹرنگز اور شادی ہال ایکشن کمیٹی کے صدر خالد ایوب کی قیادت میں احتجاج ھو گا انشا اللہ چار بجے پریس کلب کے باہر بھرپور مظاہرہ کریں گے۔اور حکمرانوں سے مطالبہ کریں گے کہ ہمارے، ہمارے بچوں اور ہمارے ساتھ لاکھوں لوگ جو اس کاروبار سے منسلک ہیں ان کو بھی کاروبار کی آزادی دی جائے۔