Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کے پی کے:پولیو مہم،دوپولیس اہلکارنامعلوم افرادکی فائرنگ سےشہید

2,558
Spread the love

خیبرپختونخواہ:ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں دو پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کانسٹیبل دلاور خان پولیو ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ تحصیل کلاچی کے علاقے اٹل شریف کے قریب نامعلوم ملزمان نے اس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے دلاور خان موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔دوسری جانب گزشتہ روز پشاور میں بھی تھانہ داودزئی کے علاقے میں فرنٹیئر ریرزو پولیس کے اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی کرکے واپس گھر جارہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے اسے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔پولیس کا کہناہے کہ دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔