Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اخبارفروشوں کے مسائل ہم سب ملکرحل کریں گے،بابراعوان

نوجوانوں کولوٹاجارہاہے،ٹکاخان،وزیراعظم کے نوٹس میں لائونگا،مشیرپارلیمانی امور

314
Spread the love

 اسلام آباد:آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے پارلیمانی امور  ڈاکٹربابر اعوان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹکا خان نے بابر اعوان کو کورونا وائرس کی وجہ سے اخبار فروشوں کے مسائل سے آگاہ کیا کہ کس طرح اس عالمی وبا سے پاکستان بھر کے اخبار فروش متاثر ہوئے ہیں اور اس وقت کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ٹکا خان نے بابر اعوان سے کہا کہ اخبار فروشوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہم نے وزارت اطلاعات میں فائل جمع کر رکھی ہے اگر آپ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے بات کریں تو اخبار فروشوں کے مسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ مشیر برائے پارلیمانی امور  ڈاکٹر بابر اعوان نے ٹکا خان کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں ذاتی دلچسپی لے کر وزیراعظم سے بات کریں گے۔ ان شا اللہ اخبار فروشوں کے مسائل ہم سب ملکر حل کریں گے۔ اس موقع پر ٹکا خان نے ایک اہم مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں ملک کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بیرون ممالک اچھی ملازمت کا جھانسا دے کر جعل ساز دونوں ہاتھوں سے لوٹا رہے ہیں۔۔ ملاقات کے آخر میں ٹکا خان نے بابر اعوان کا شکریہ ادا کیا۔