Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

جی بی کیلئے گندم سبسڈی میں کٹوتی کی خبریں بے بنیاد ہیں:صابرحسین

287
Spread the love

گلگت :پروفیسرصابرحسین ڈپٹی جنرل سکریٹری تحریک انصاف گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیسے ہی گندم سبسڈی کی کٹوتی کی خبر میڈیا نے نشر کی تو فوری طور پر صوبائی صدر سید جعفرشاہ صاحب نے وفاقی امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے رابط کیا اور خط شمال کے عوام کا درینہ مطالبہ اور عوام کے خدشات سے انہیں آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے فوری نوٹس لے کر گندم سبسڈی کو من وعن بحال رکھا دراصل پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن جی بی کی قیادت الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں الیکشن کے میدان سے بھاگنے نہیںدیں گے – خط شمال کے باسی اب میرٹ کی بالادستی خطے کی خوشحالی اور علاقے میں دیرپا امن اور پائیدار ترقی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کو بھرپور مینڈیٹ دے گی