Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

آرمی چیف سے قطری سفیرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ

286
Spread the love

 راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے قطر کے سفیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں خطے میں امن واستحکام میں بہتری اور اقتصادی خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے پاکستان اور قطر کے تعلقات مزید آگے بڑھیں گے۔قطری سفیر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔