Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بلاول اور زرداری کو کرپشن کاحساب دیناپڑیگا:شہبازگل

280
Spread the love

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ کرپشن کے سوال پر بلاول زرداری کا چیخنا اور اداروں پر تنقید انکے چور ہونے کی نشانی ہے، بلاول زرداری اور انکے والد محترم کو کئے گئے کرپشن کا حساب دینا پڑے گا، کسی نے اگر پاکستان کو لوٹنے والوں کے چہرے دیکھنے ہیں تو بلاول کے آس پاس APC میں دیکھ لیں، جب پرچی لیکر بچے خود کو چیئرمین کہنے لگے تو بھٹو کے نظرئیے کی یہ حالت ہوتی ہے، فرنٹ مین کی اصلاح آپ کے والد محترم نے دنیا میں متعارف کروائی، کرپشن کے بے تاج بادشاہ زرداری صاحب کے ہنر سے یقینا آپ مستفید ہوئے ہیں: بلیک میلنگ اور گندی سیاست فرزندِ زرداری کو ورثے میں ملی ، :پرچی چیئرمین کسی دن فالودے والے، ایان علی، پارک لین، جیسے کرپشن داستانوں پر بھی پریس کانفرنس کرے۔