Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

چین نے لداخ پر مزید 40 ہزارفوجی پہنچا دیئے

144
Spread the love

ئی دہلی:لداخ میں چین کے ہاتھوں کرنل سمیت بیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، چین نے بھارت کی سرحد کیساتھ 40 ہزار فوجی لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر پہنچا دیئے۔بھارتی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کیساتھ ایل اے سی سے فوج ہٹانے پر گفت و شنید کر رہے ہیں، اسی دوران خبریں مل رہی ہے کہ مشرقی لداخ میں چین نے چالیس ہزار سے زائد فوجی ایل اے سی پر پہنچا دیئے ہیں، چین نے سرحد پر دفاعی سسٹم، آرٹلری سمیت دیگر اہم ہتھیار بھی سرحد پر پہنچا دیئے ہیں۔