Official Web

پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی محفوظ ترین بنانے والا ملک قرار

بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا

244
Spread the love

واشنگٹن:پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک بن گیا۔ پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی میں بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان کے جوہری اثاثوں کے تحفظ کی ضمانت عالمی اداروں نے بھی دے دی۔ این ٹی آئی نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ترین ریاست ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان نے نئے ضوابط لاگو کر کے سکیورٹی کو موثر بنایا، دنیا بھر میں پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں 19 واں نمبر حاصل کیا۔عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنے درجے میں 7 پوائنٹس کا اضافہ کیا، پاکستان کا دنیا بھر میں ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی میں سکور 47 رہا، بھارت صرف 41 پوائنٹس حاصل کرسکا۔گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا، تنصیبات کے تحفظ میں بھی بھارت کے 53 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان نے 58 سکور کیے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔