انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز،پاکستانی ٹیم کی پریکٹس جاری
ندن:انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی مشقوں کے لیے قومی ٹیم دو سیشنز میں پریکٹس کرے گی، ادھر محمد عامر کو دوسری کورونا رپورٹ کے آنے کا انتظار ہے، کلیئرنس کے ساتھ مانچسٹر روانگی کی تیاری پکڑ لیں گے۔ڈربی شائر میں قومی کرکٹ ٹیم 2 سیشن میں ٹریننگ کرے گی، پریکٹس کے دوران کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس کے لیے اِن ایکشن ہوں گے۔ ادھر لاہور میں تجربہ کار بولر محمد عامر کو دوسری کورونا نیگیٹو رپورٹ کے آنے کا انتظار ہے۔گذشتہ روز قومی ٹیم کی ٹریننگ شروع ہوئی تھی، دو سیشنز میں شیڈول پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس پر توجہ مرکوز رکھی اور کھیل کے گر سیکھے۔ مصباح الحق سمیت کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی پریکٹس میچ کی خامیاں دور کی گئیں۔