Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اداکارہ یشما گل کاماں پرتشدد کرنیوالے بیٹے کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

300
Spread the love

اسلام آباد – : ٹی وی اداکارہ اور یو ٹیوب اسٹار یشما گِل نے سوشل میڈیا پر اس شخص کے خلاف آواز اٹھائی ہے جو ویڈیو میں ایک عورت کو تشدد کا نشانہ بناتا ہو ا نظرآرہا ہے، یہ ویڈیو کل سے سوشل میڈیا پر باربار دکھائی جارہی ہے۔ پیار کے صدقے کی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام میں متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس شخص کے خلاف فوری اور جلدسخت قانونی کارروائی کریں ۔یشما نے واضح کیا کہ مذکورہ شخص کس طرح سے بداخلاقی، غیرانسانی اور خلاف مذہب تشدد کا مرتکب ہورہا ہے۔ انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے کہا ،”میں جاننا چاہتی ہوں کہ ایسے جرم کے خلاف کیا قوانین ہیں اور متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کرتی ہوں کہ برائے مہربانی فوری کارروائی کریں۔”یشما گل نے اپنے سوشل میڈیاپلیٹ فارم پر یہ مسئلہ اٹھایا ہے اور اس پر بلاتاخیر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے متعدد ٹویٹس میں کہاہے کہ کس طرح وہ شخص اس عورت کیلئے جان کا خطرہ بن گیا ہے”۔اگر وہ نفسیاتی مریض ہے تو اس کو ہسپتال میں داخل کرایا جائے اور اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ضرورت ہے تو اسے گرفتارکیا جائے، مگر برائے مہربانی اس شخص کو اس عورت سے دور رکھا جائے کیونکہ وہ اس کیلئے بڑا خطرنا ک ثابت ہوسکتاہے”۔مشہور ڈرامے پیار کے صدقے میں ‘شانزے’کے کردار میں نظر آنے والی شوخ اور چنچل اداکارہ اس المناک حادثہ کے منظر سے انتہائی دل برداشتہ اور مغموم نظر آرہی تھیں۔ وہ اس ظالمانہ حرکت کی شدید مذمت کررہی تھیں اور خواتین کیلئے انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کررہی تھیں۔