Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پاراچنارمیں دھماکے سے 17 افرادزخمی

294
Spread the love

پارا چنار: طوری مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پارا چنار طوری مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خیز مواد بازار میں لگی ریڑھی کے نیچے رکھا گیا تھا، تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا یا نصب شدہ تھا۔