Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سی ڈی اے کی تباہی میں ایجنٹوں نے بھرپورکرداراداکیا:چوہدری یسٰین

330
Spread the love

اسلام آباد :واٹر سپلائی ٹیوب ویل ڈویژن کے وہ ملازمین جن کو گزشتہ دنوں انتظامیہ کی جانب سے معطل کیا گیا تھا ان کی ملازمت پر بحالی اور بیلدار وں سے آپریٹرز بننے والے ملازمین نے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین اور دیگر عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سینٹرل سیمپ میں منعقد کی اس موقع پر ان تمام ملازمین نے ادارے کی بقا اور ملازمین کی تقسیم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں مزدور یونین کی طرف سے کی جانے والی قانونی جدوجہد کو بھی خراج تحسین پیش کیا،ملازمین کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ملازمین کی اپ گریڈیشن،حج پالیسی،عید الانس،رینٹل سیلنگ،20فیصدسپیشل الانس،کول الانس،خطرہ الانس،ہیٹ الانس،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل تنخواہ،ملازمین و بیواں کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،بیوہ فنڈ کا قیام،ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور ڈیتھ کوٹے پر ملازمین کے بچوں کی بھرتی جیسی دیگر مراعات جو سی ڈی اے ملازمین کو دلوائیں تاریخ میں انکی مثال نہیں ملتی،،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یسین اور راجہ شاکر زمان کیانی نے کہا کہ جب اسلام آباد میں بلدیاتی نظام نافذ ہوا اور اس نظام کی آڑ میں ادارے کو تقسیم کرنے کے ساتھ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا اور انتظامیہ نے اپنے ایجنٹوں کے ساتھ ملکر نہ صرف رول 20کا خاتمہ کیا بلکہ ملازمین کے اوورٹائم،سیشن الانس اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر کے ہماراراستہ روکا گیا ۔