ہری پور یونیورسٹی:اعلیٰ عہدوں پربھرتیوں میں سنگین بے ضابطگیوں کاانکشاف
ہری پور:ہری پور یونیورسٹی میں اعلی عہدوں پر بھرتیوں میں بدعنوانیوں ، بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کے انکشاف پر وائس چانسلر نے ہائیر ایجوکیشن کے مشیر میاں خلیق الرحمان کا ٹیلی فون اٹینڈ کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ میاں خلیق الرحمان کا سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو حکم کہ خود کو پھنے خان سمجھنے والے کرپٹ وائس چانسلر کا قبلہ درست کریں۔معلوم ہوا ہے کہ ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اپنے من پسند اور منظور نظر افراد کو اعلی عہدوں پر ایڈجسٹ کرنے کے لیئے تمام حدیں پار کر لیں۔ میرٹ پر آنے والے افراد نے نیب اور ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں وائس چانسلر نے صوبائی مشیر برائے ہائیر ایجوکیشن میاں خلیق الرحمان کی کال تک اٹینڈ نہ کی۔ دوسری جانب میڈیا نے اس سلسلے میں وائس چانسلر کا مئوقف لینے کے لیئے بار بار رابطہ قائم کیا مگر ہری پور یونیورسٹی کا وی سی اور رجسٹرار دونوں خوف کے مارے اپنا مئوقف دینے کو تیار نہیں۔ ہری پور یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کا عمل جاری ہے اور بھرتیاں مکمل ہونے تک وی سی اور رجسٹرار کسی سیاسی شخصیت سے بات یا ملاقات نہیں کر سکتے۔