Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

منڈی بہاولدین میں شجرکاری مہم کاافتتاح،10لاکھ پودے لگائے جائیں گے

311
Spread the love

منڈی بہاوالدین :شہرمیں شجرکاری مہم کاآغازکرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کیوژن پلانٹ فارپاکستان کے تحت شجرکاری مہم کے دوران 10لاکھ پودے لگا کراہداف پوراکیاجائیگا،پلانٹ فارپاکستان شجرکاری مہم کاافتتاح حاجی امتیازاحمد چوہدری ممبرقومی اسمبلی،چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز،ڈپٹی کمشنرمہتاب وسیم اظہرنے نئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول فار بوائز سوہاوہ بولانی میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت سکھ چین کے پودے لگاتے ہوئے کیا شجرکاری مہم کے سلسلہ میںایک منٹ میں ریکارڈ دو ہزار پودے لگائے گئے۔ ڈی او فاریسٹ رانا محمد اکرم نے بتایا کہ پچھلے سال فاریسٹ اور دوسرے اداروں تقریبا 13لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ کامیابی سے مکمل کیا گیا جبکہ امسال 10 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ بھی پورا کیا جائے گا۔