وفاقی دارالحکومت:قبضہ مافیاکیخلاف کارروائیاں جاری،مزید تین کارندے پکڑے گئے
اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی سربراہی میں ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری ،ترنول پولیس نے ایک کاروائی کے دوران قبضہ مافیا کے تین کارندے گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا ۔ ھنگی سید اں سیکٹر جی 15 کے رہائشی مہران زبیدل نامی شخص کی شکایت پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں محمد رضوان،عاشق حسین ،عرفان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمونیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاون جاری رکھا جائے ،قبضہ مافیا کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ ایک ناسور ہے اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے اس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے ۔