Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

گلگت،بلتستان:سابق وزراحاجی گلبر،حیدرخان پی ٹی آئی میں شامل

297
Spread the love

گلگت: انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں بڑی سیاسی کامیابی ،سابق وزیر صحت حاجی گلبر خان اور سابق وزیر برائے ایکسائز حیدر خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلا ن کردیا،چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات دونوں سابق وزرا کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نظام کی تبدیلی کا عملی پروگرام دیا، سابق وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبر خان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کامیابی سے نظام کی تبدیلی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے، حاجی گلبر خان  نے کہاکہ کرپشن کے انسداد، عوام کی بہبود اور ملکی وسائل کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا ویژن نہایت پرکشش ہے، حیدر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام وزیراعظم کے ویژن میں اپنا روشن مستقبل دیکھتے ہیں،  وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد ہے چنانچہ جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے،سیف اللہ خان نیازینے کہاکہ آنے والے انتخاب پر نگاہ ہے، بھرپور انداز میں تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں،بہترین حکمت عملی اور عوام کی والہانہ حمایت سے واحد اکثریتی جماعت بن کرابھریں گے اور حکومت قائم کریں گے، انشااللہ گلگت بلتستان کے حوالے سے اپنا انقلابی پروگرام نافذ کریں گے اور عوام کو اسکے ثمرات میں کلیدی شراکت دار بنائیں گے۔