Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایام عید میں لاک ڈائون قطعی منظور نہیں:اجمل بلوچ

ہفتہ وار چھٹی ختم،ریسٹورنٹس دیگر کاروبار کھولے جائیں۔ ملک اعجاز،خالدچوہدری

120
Spread the love

اسلام آباد :آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ عید کے ایام میں پانچ دن لاک ڈان تاجر برادری کو قطعی طور پر منظور نہیں۔ بلکہ حکومت ہفتہ وار چھٹی ختم کرکے رات گئے تک کاروبار کی اجازت دے تاکہ رش میں کمی ہو اور ریسٹورنٹ، مارکیز اور ہوٹل سمیت دیگر کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن راولپنڈی/ اسلام آباد کے عہدے داران ملک اعجاز، حاجی ممتاز اور چوہدری فاروق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کا کاروبار مکمل طور پر بند ہے بجلی اور گیس کے بل بھی بوجھ بنے ہوئے ہیں دکانوں کے کرایہ ادا کرنا ممکن نہیں رہے ورکرز کی تنخواہیں بھی دینا مشکل ہے حکومت کو چاہیے کہ تاجروں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کرے جس میں چھ ماہ کے کرائے حکومت کی طرف سے ادا کیا جائے اور چھوٹے تاجروں کو کاروبار کیلئے بلا سود قرضے دیے جائیں۔ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر ملک اعجاز، سرپرست حاجی ممتاز اور جنرل سیکریٹری چوہدری فاروق نے کہا کہ لاک ڈان اور کرونا وائرس نے کاروبار تباہ کر دیے ہیں اور تاجر فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل کہ تاجروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے وزیراعظم عمران خان حالت زار پر رحم کریں اور ریسٹورنٹس سمیت تمام بند کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔