راولپنڈی:کرپشن،بدعنوانی میں ملوث 16افسرواہلکارگرفتار
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کارروائیاں مزید تیز کرنیکی ہدایت
راولپنڈی :اینٹی کرپشن راولپنڈی نے گزشتہ ہفتہ کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال اور بد عنوانی کے الزام میں تعلیمی بورڈ اور ٹان میونسپل کارپوریشن کے مجموعی طور پر16سے زائد اہلکارو افسران کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے ٹان میونسپل کاروپوریشن (ٹی ایم اے)راولپنڈی کے سابق ٹان ریگولیشن افسر (ٹی او آر)شیخ اعجاز احمد کو ڈینگی مہم کے حوالے سے ٹھیکہ دینے کی غرض سے 4لاکھ 53ہزار رشوت لینے اور اختیارات سے تجاوز اور غلط استعمال کے الزام میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 471,468پی پی سی،اور 420پی سی اے کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا اسی طرح راولپنڈی تعلیمی و ثانوی بورڈ کے کوارڈی نیٹر میٹرک برانچ سید ذیشان حیدر، اسسٹنٹ اقبال انصاری، معاون محمد طاہر اور سابق انچارج امتحانات مرکز پنچندزاہد اقبال سمیت تعلیمی بورڈ کے 10جبکہ محکمہ تعلیم کے ڈپٹی دی ای او ایجوکیشن ملک رفعت حیات پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تلہ گنگ ملک عبدالروف سمیت 2سابق ہیڈ ماسٹروں کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور امتحانات میں اصلی امیدوار کی جگہ دوسرے شخص کو امتحان دلوانے کے الزام میں مقدمہ نمبر 11درج کر کے ملزمان کوگرفتار کر لیا جبکہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کے سخت احکامات کی روشنی میں محکمہ اینٹی کرپشن نے مختلف محکموں میں تعینات بد عنوان افسران کے خلاف کاروائیاں تیز کر تے ہوئے متعلقہ افسران کو انکوئریاں جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔