Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجازہارون کی موبائل فون واپسی کی استدعامسترد

305
Spread the love

اسلام آباد (آن لائن)جعلی بنک اکاونٹس کیس احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی موبائل فون واپس کرنے کی درخواست مستردکر دی احتساب عدالت کورٹ روم نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت موبائل فون واپس کرنے کیلئے نیب کو حکم جاری کرے نیب نے اعجاز ہارون کا موبائل فون واپس کرنے کی مخالفت کر دی نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اعجاز ہارون کے موبائل فون کے فرانزک کے دوران اہم شواہد ملے ہیں ان شواہد کو اعجاز ہارون کیخلاف ریفرنس کا حصہ بنایا جائیگا جس پر احتساب عدالت نے اعجاز ہارون کی درخواست مسترد کر دی یاد رہے کہ اعجاز ہارون اوورسیز ہاوسنگ سوسائٹء کی پلاٹوں کی کرپشن میں ملزم نامزد ہے پلاٹوں کی خریداری کے لئے رقم جعلی بنک اکاونٹس کے ذریعے ہوئے تھی۔