خاتون ٹیچرکی عدم بازیابی:ایس پی اسلام آبادہائیکورٹ طلب
ادارے پولیس کے ساتھ تعاون کیوں نہیں کر رہے؟عدالت کااستفسار
اسلام آباد(آن لائن)خاتون ٹیچر حافظہ ہاجرہ مدنی کی لاپتہ خاوند کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود وفاق کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے تمام اداروں سے معلوم مگر لاپتہ شخص کسی کے پاس نہیں ہے جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ نے کیا تفتیش کی؟ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش ایسے کی جاتی ہے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے وزارت دفاع سمیت تمام متعلقہ اداروں کو خط لکھا مگر کوئی جواب نہیں آیا عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ کے ادارے پولیس کے ساتھ تعاون کیوں نہیں کر رہے؟آپ لوگ پولیس کے ساتھ تعاون کیوں نہیں کررہے، انفارمیشن ڈیسک کیوں نہیں بنارہے؟پولیس اپنا کام نہیں کررہی، اگر پولیس کام کرے تو ایسا نہ ہوتا جس کا بندہ غائب ہوتا ہے ان سے پوچھیں ان پر کیا گزر رہی ہوتی ہے کیا آپ نے آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی بالکل، پنجاب پولیس کو بھی خط لکھا، یاد دہانی بھی کرائی مگر جواب نہیں ایا جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب پولیس تو آپکا برادرانہ محکمہ ہے لاہور کتنا دور ہے مگر آج نکلو تو کب تک پہنچو گے؟اتنے کوئی نااہل لوگ ہیں کہ پولیس سے ہی چھپاتے ہیں عدالت نے کیس کی سماعت 7 اگست ملتوی کردی۔