Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

شہرقائد میں رواں ہفتے مزیدبارشوں کی پیش گوئی

238
Spread the love

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے شہر قائد اور گرد و نواح میں مون سون کی تیسری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 24جولائی کو بھارتی ریاست گجرات میں ہوا کا کم دبا ئو بن سکتا ہے، ہوا کا کم دبا بعدازاں مون سون کی بارشوں کا سبب بنے گا، مون سون کی تیسری بارش کا سبب بننے والا یہ سلسلہ 25 جولائی کو رن آف کچھ بھارت سے سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس کے تحت کراچی میں 25 سے 26 جولائی کے درمیان بارش ہونے کی توقع ہے، بارش کا یہ سلسلہ سمندر کی جنوب مغربی ہواں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔