Official Web

پاکستان کےمعروف ادکارسعدقریشی بھی کوروناکاشکار

648
Spread the love

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعد قریشی عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے۔سعد قریشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر جاری کی گئی اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے اپنی مکمل کورونا ویکسینیشن کروالی تھی لیکن اس کے باوجود بھی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔اداکار نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم! حالیہ دنوں میں جو لوگ مجھ سے ملے وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔سعد قریشی نے مزید لکھا کہ اللہ تعالی! ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔