Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

این ایچ اے زائدادائیگیاں،پی اے سی کی ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

277
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)پبلک اکانٹس کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسلام آبادتا نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ تک میٹروبس کا تعمیراتی کام اگست کے اخر تک مکمل کر لیا جائے گا تاہم اس کو آپریشنل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے کمیٹی کو بتایا گیا کہ لواری ٹنل کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے مسائل پیش آرہے ہیں منصوبے کیلئے مذید 47ارب روپے کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے کمیٹی نے این ایچ اے حکام کو 7منصوبوں میں مقررہ پی سی ون سے زائد ادائیگیوں کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ،اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ہوا اجلاس میں نیشنل ہائی اے اتھارٹی کے مالی سال 2012/13کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا علیحدہ کمپنی بناتے ہیں چیرمین این اایچ اے نے بتایا کہ موٹرویز پر سروس ایریاز کی بہتری کیلئے تمام صوبائی حکومتوں اور دیگر حکام سے رابطے میں ہیں اور عوام کی سہولت کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔