چوبیس رکنی پارلیمانی قانون سازکمیٹی قائم،شاہ محمود چیئرمین نامزد
سپیکرنے منظوری دیدی،اسدقیصرسے شہزاد اکبرکی بھی ملاقات
اسلام آباد :پارلیمانی کمیٹی براے قانون سازی کا قیام عمل میں لایاگیاہے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منظور دے دی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔کمیٹی 24اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل ،وزیر امور خارجہ شاہ محمود قریشی چیئر مین نامزد ،کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی پرویز خٹک ، اسد عمر ، شفقت محمود، سینیٹر شبلی فراز، شیریں مزاری اور علی محمد خان کریں گے۔وزیر اعظم کے مشیران بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیںحکومتی ممبران قومی اسمبلی و سینٹ عامر ڈوگر،فروغ نسیم ، انوار الحق کاکڑ اور غوث بخش مہربھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ کمیٹی میں شاہد خاقان ، ایاز صادق ، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، سجاوید عباسی مسلم لیگ ن کی نمائندگی کریں گے۔پیپلز پارٹی کے پرویز اشرف ، نوید قمر ، شیری رحمن ، فاروق نائیک جبکہ ایم ایم اے شاہدہ اختر علی کمیٹی میں اپنی جماعتوں کی نمائندگی کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی براے قانون سازی کا قیام قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور کردہ تحاریک کے تحت عمل میں لایا گیا۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل شام ساڑھے 5بجے طلب کرلیا ۔ پارلیمانی کمیٹی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کی طرف سے پاس کردہ انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020اور اقوام متحدہ (سلامتی کونسل ) ترمیمی بل 2020پر غور کرے گی ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ مرزہ شہزاد اکبر نے بھی ملاقات کی ۔ جس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔