Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بھارت سی پیک کیلئے مشکلات پیداکررہاہے:صدرعلوی

انڈین جارحانہ رویہ علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے،چینی سفیرسے ملاقات

101
Spread the love

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی سے چینی سفیرنے ملاقات کی جس میںدوطرفہ تعلقات اور ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بات چیتابھرتے ہوئے علاقائی ماحول کے پیش نظر اسٹرٹیجک تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زوردیاگیااس موقع پرصدرعارف علوی نے کہاکہ بھارت سی پیک راہداری کیلئے مشکلات پیدا کررہا ہے، بھارت کا جارحانہ رویہ علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے،پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان "ون-چائنہ” پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا،چینی سفیر نے ہانگ کانگ اور دیگر معاملات پر ملکی موقف کی حمایت پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔صدر نے سلامتی کونسل میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف چین کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔چینی قیادت اور عوام نے پاک چین تعلقات کو فروغ دینے اور کوویڈ- 19 بحران کے دوران چین کی مدد پر صدر علوی کے کردار کو سراہا۔