مسابقتی کمیشن گندم کارٹلزسے نمٹنے کیلئے منصوبہ تیارکریگا
اسلام آباد(آن لائن)مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی مدد سے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ،گندم کے کارٹلز سے نمٹنے کے لئے ایک عملی منصوبہ تیار کرے گی۔گندم کی طلب اور رسد کے مابین فرق کو ختم کرنے کے لئے وفاقی وزارت بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ سیکرٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق عمر حمید خان نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی چیئر پرسن راحت کنین حسن سے ملاقات کے دوران گفتگو میںکہاکہ پنجاب نے 2 جولائی 2020 کو عبوری گندم کی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔اور سندھ بغیر کسی تاخیر کے اپنی “گندم ریلیز پالیسی” کا اعلان کرے۔