کشمیریوں سے اظہاریکجہتی:5اگست کوسینٹ کاخصوصی اجلاس بلانے کافیصلہ
اسلام آباد: چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے 5اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاہے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی رولنگ پر سینٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو مراسلہ ارسال کردیا، کشمیر یوں کے ساتھ ظلم و ستم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی جائے گی، وزارت پارلیمانی امور صدر مملکت کو فوری سمری ارسال کرے، 5اگست کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں کشمیر پر ایک نکاتی ایجنڈا زیر غور ہوگا،چیئرمین سینٹ نے وزارت پارلیمانی امور سے مظفرآباد میں سیش رکھنے کے حوالے سے رائے مانگ لی،صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس مظفرآباد میں منعقد ہو۔