پنجشیرکاکنٹرول لینےکےبعدطالبان کی فائرنگ سےمتعددافرادکی ہلاقتوں کی متضاداطلاعات
وادی پنجشیرکا کنٹرول حاصل کرنے کی خوشی میں کابل میں طالبان کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز نے پہلے ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا تاہم بعد ازاں طلوع نے اپنی رپورٹ کو غلط قرار دیا۔افغان میڈیا کے مطابق ہوائی فائرنگ میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جنگجوں کو ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ادھر پنجشیر مزاحمتی محاذ نیطالبان کی فتح کا دعوی مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وادی کا بھرپور دفاع کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں کابل میں خواتین ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس نے ذمیداریاں سنبھال لی ہیں، کابل کی سب سے بڑی منی چینجر مارکیٹ بھی عوام کے لیے کھول دی گئی ہے۔اقوام متحدہ نے 13ستمبر کو افغانستان کے معاملے پر اعلی سطح کی امدادی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔