Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزیراعلیٰ بزدارکاراولپنڈی کادورہ،نالہ لئی کی بھل صفائی پراظہاراطمینان

آلودگی کے خاتمے کیلئے بھرپور شجرکاری کی جائے گی،وزیراعلیٰ

162
Spread the love

راولپنڈی (بیورو رپورٹ)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نالہ لئی کی بھل صفائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھل صفائی کا جامعہ منصوبہ بندی کے بعد امید ہے کہ سیلابی موسم میں راولپنڈی کے شہریوں کو کوئی جانی و مالی نقصان نہیں پہنچے گا،انھوں نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) راولپنڈی اور بحریہ ٹاؤن کی نالہ لئی کی بھل صفائی کی کوششیں اور محنت قابل ستائش ہے نالہ لئی کی بھل صفائی سے سیلاب کے دوران ہونے والی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی ـنالہ لئی اور ایکسپریس وے کے پراجیکٹ پر مجموعی طور پر85 ارب روپے لاگت آئے گی ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یہ منصوبے شروع کئے جائیں گےـنالہ لئی روڈ وے پر چار انٹر چینج بنائے جائیں گے ـنالہ لئی پراجیکٹ میں بارش کے پانی کو سیوریج واٹر سے الگ کرنے کے لئے خصوصی پلانٹ لگائے جائیں گےـایکسپریس وے خواب تھا جسے ہم تعبیر دیں گے ـراولپنڈی کے شہریوں کیلئے یہ منصوبے ان کا حق ہے ـ نالہ لئی ایکسپریس وے کے اطراف میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بھرپور شجر کاری کی جائے گی،ـنالہ لئی روڈ وے کے بننے سے راولپنڈی اور گرد و نواح کے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز یہاں نالہ لئی کی بھل صفائی کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد،چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضی،اراکین و قومی و صوبائی اسمبلی،سمیت کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد محمود،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق،اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے،قبل ازیں وزیراعلی عثمان بزدار نے نالہ لئی پر روڈ وے کی تعمیر کے لئے مجوزہ اراضی کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) راجہ شوکت محمود نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واسا راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کے اشتراک کے ساتھ نالہ لئی کے مشکل ترین سیگمنٹ موتی محل سے نیوکٹاریاں پل تک نالہ لئی کی مکمل بھل صفائی کا کامکمل کر لیا ہے جبکہ مری روڈ سے ڈاؤن سٹریم کام تیزی سے جاری ہے واسا راولپنڈی نے حکومت پنجاب کی گرانٹ سے کٹاریاں سے گوالمنڈی پل تک پلوں کے نیچے اوور اطراف میں صفائی کا کام پہلے ہی مکمل کرلیا تھا لیکن اب بحریہ ٹاؤن نے واسا کے ساتھ مل کر نالہ لئی کی صفائی کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔واسا نے بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے جدید ترین ہیوی مشینری جس میں 32 ڈمپرز، 8 ایکسکویٹرز اور 2 گریڈرز کی مدد سے نالہ لئی کی بھل صفائی کاکام کیاجارہا ہے۔جس کیوجہ سے پہلی دفعہ انتہائی گنجان آباد علاقوں کی صفائی کو ممکن بنایاگیا ہے۔