جنوبی وزیرستان کے 11سالہ دانیال کاگینزبک میں نام ریکارڈ
وانا:جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ دانیال محسود نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا دیا۔دنیال محسود نے ایک منٹ میں 78ہلی کاپٹر سپن (بریک ڈانس )کر کے 70 سپنز کا ریکارڈ توڑ دیاہے ۔انہوں نے اس ریکارڈ کی ویڈیو ایک سال قبل ہی انہوں گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ کو ارسال کی تھی جس کی تصدیقی ای میل آج موصول ہوگئی ۔واضح رہے کہ دانیال محسود اس ریکارڈ کو بنانے والے پہلے کھلاڑی ہے۔