Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مسلمان ایساکوئی کام نہ کریں جس سے د وسروں کوتکلیف پہنچے:الیاس قادری

ماہ ذوالحجہ کے نیک اعمال اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں،امیراہلسنت

387
Spread the love

اسلام آباد :امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ ذوالحجہ کے پہلے عشرے کے نیک اعمال اللہ عزوجل کو بہت پسند ہیں ،سرکارۖ عشرہ ذوالحج کے روزے رکھتے تھے ،آپ ۖذوالحج کے نوروزے پابندی سے رکھتے تھے ۔ماہ ذوالحج کا ایک دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برا بر ہے اور ایک رات کا قیام شب قدر کے برابر ہے ،اس کے روزے گناہوں کو مٹادیتے ہیں ،جن سے ہوسکے ان ایام کے روزے رکھے البتہ دس ،گیارہ ،بارہ اور تیرہ ذوالحج کے روزے رکھنے کی اجازت نہیں ہے ۔اس ماہ رمبارک میں سور فجر پڑھنا بے حد مفید اور باعث مغفرت ہے ۔امیر اہلسنت نے کہا کہ بعض لوگ اپنے جانور گلی میں باندھ کر راستہ تنگ بلکہ بند کردیتے ہیں ،انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے ،جانوروں کو ٹریفک میں نہ لے جائیں کیونکہ ٹریفک کے شور کی وجہ سے جانور گھبرا کر بھاگ جاتے ہیں پھر جانور کو یا سڑک پر چلنے والوں کو نقصان پہنچتا ہے ۔سڑکوں پر جانور ذبح نہ کریں اس طرح لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے لوگوں کو تکلیف ہو ۔اس طرح آنے جانے والوں کو تکلیف ہوتی ہے ۔ہرمسلمان کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو تکلیف سے بچائے کوئی ایسا کام نہ کرے جس سے لوگوں کو تکلیف ہو۔اگرکوئی عام ماڈرن شخص چوراہے پر کھڑے ہوکر گالی دے گا تو لوگ اس کو کچھ نہیں کہیں گے مگر مذہبی شخص زور سے ہنسے گا تو اس پر تنقید کرتے ہیں ۔لہذا ہر مسلمان بلخصوص مذہبی شخص کو احتیاط کی ضروررت ہے مسلمان اگر احتیاط کریں گے تو غیر مسلم اسلام سے متاثر ہونگے۔